ناندیڑ:23؍اگست۔(اعتمازنیوز) پولس نے کل صبح بغیر داخلہ کے جانور ایک ٹیمپو
میں لے جاتے وقت روک دیا اور جانوروں کو ضبط کرکے3 تاجروں کے خلاف مقدمہ
درج کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 21؍ اگست کو صبح 11بجے دیگلور تا اوراد
جانیوالی روڈ پر ٹاکلی پھاٹہ کے پاس پولس نے ایک ٹیمپو نمبر K.A.38-7364
رو ک دی۔جس میں گائے ‘بیل اور دیگر جانور موجود تھے ۔ پولس کا کہنا ہے کہ
کرناٹک کے تاجر نائیگاؤں بازار سے جانورخریدی کرکے لے جارہے تھے ان تاجروں
کے پاس نہ توجانوروں کی منتقلی کا کوئی داخلہ تھا اور گاڑی کا لائسنس بھی
نہیں تھا ۔اسکے
علاوہ جانوروں کو بے رحمی کے ساتھ ٹیمپو میں ڈال کر لے
جارہے تھے ۔ پولس نے ٹیمپو سمیت جانوروں کو ضبط کرلیا ہے اور ملزمین مجیب
غفور میاں ساکن ملیلی تعلقہ بیدر ‘ رفیق ایوب پٹھان ساکن گنبد بیس دیگلور
اور اسماعیل قریشی ساکن اوراد (کرناٹک) کے خلاف مرکھیل پولس اسٹیشن میں
فریادی پی ایس آئی بابوراؤ ماروت راؤ کھیڑکر کی شکایت پرتعزیرات ہند کی
دفعات 429‘34اورجانوروں کے بے رحمی سے لے جانے والے پر 11(D) (E)
(H)ایکٹ1907 ‘ دفعات130/177, 3(1)/181, 83, 177 موٹر وہیکل ایکٹ و 119ممبئی
پولس ایکٹ کے تحت در ج کیا گیا ہے ۔ پولس انسپکٹربیگ تفتیش کررہے ہیں۔